حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ جگناتھ تانڈے جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کل رات اپنے مکان سے نکلنے کے چند گھنٹے بعد مردہ پایا گیا ۔ تانڈے پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن اور ریاست اڑیسہ کا متوطن تھا وہ کل رات اپنے مکان سے نکلنے سے قبل اپنی بیوی سے تین سو روپئے لیکر گیا تھا جو واپس نہیں آیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شخص کی سردی کے سبب موت ہوگئی ہوگی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔