ضعیف شخص کی لڑکی کے ساتھ دست درازی کا شاخسانہ

پولیس میں شکایت کے بعد ملزم کی گرفتاری و جیل منتقلی
حیدرآباد یکم اگست ( سیاست نیوز)بنجارہ ہلز پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے دست درازی کرنے والے 65 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ہی اپارٹمنٹ کے ساکنان پڑوسیوں کے درمیان یہ شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر پروین کے مطابق ہری نگر کالونی کے ایک اپارٹمنٹ میں ضعیف شخص دیپک موہن رہتا تھا اور ان کے پڑوس میں ایک 14 سالہ لڑکی جو 9 ویں جماعت کی طالبہ تھی اس نے اس سے دست درازی کی ۔ لڑکی اور اس کے والدین ایک سال قبل اس اپارٹمنٹ میں آئے ہوئے تھے اور گذشتہ دو ہفتوں سے دیپک موہن لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کررہا تھا ۔ ایک مرتبہ لفٹ خراب ہونے پر بھی اس نے لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس میں ناکامی کے بعد اس نے لڑکی سے دوستی کرنے کی کوشش کی فون نمبر دینے کا مطالبہ کیا ۔ تاہم لڑکی نے نمبر نہیں دیا ۔ تب اس ضعیف شخص نے اپنا نمبر دیا اور فون کرنے کی کوشش کی اور لڑکی سے بات چیت کیلئے زور دیتا تھا۔ گذشتہ روز لڑکی شام تقریبا 6 بجے اپنے مکان پہونچی لیکن اس کے مکان کا دروازہ نہیں کھل رہا تھا جس کے بعد لڑکی نے اس ضعیف سے مدد مانگی اور لڑکی نے اپنے والد کو فون کرنے کیلئے فون پوچھا ضعیف شخص فون کی سہولت دے کر لڑکی کو مشرب دیا اور اس کے بعد اس کے مکان کا دروازہ کھول کر لڑکی کے مکان میں گیا اور بیڈ روم دکھانے کی خواہش کی جس کے بعد لڑکی کے ساتھ دست درازی کی اور لڑکی سے کہا کہ وہ کسی سے کچھ نہ کہے ۔لڑکی نے اپنے والدین سے کچھ نہیں کہا تاہم جب رات دیر گئے اس کی بہن آئی تو اس کمسن نے اپنی بہن سے سارا معاملہ بیان کردیا جس کے بعد پولیس میں شکایت کردی گئی۔ پولیس نے ضعیف شخص کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔