ضعیف شخص کی عمار ت سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 60 سالہ شخص نے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ اے راماراجو ساکن فلیٹ نمبر 301 سائی کرشنا ا پارٹمنٹ ، بلکم پیٹ نے آج اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے نعش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی بری عادتوں میں ملوث تھا لیکن باور کیا جاتا ہے کہ اس نے سود پر قرض حاصل کیا تھا اور مبینہ فینانسروں کی ہراسانی سے پریشان ہوکر یہ اقدام اپنایا لیکن پولیس نے اس بات کی توثیق نہیں کی ۔