حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص نے خودکشی کرلی جو خاندانی تنازعات کا شکار تھا ۔ یہ بات رام گوپال پیٹ پولیس نے بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 65 سالہ سعید خان جو آر پیٹ علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں اس شحص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔