حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی عملہ کی مبینہ لاپرواہی نے ایک ضعیف شخص کی جان لے لی۔ 66 سالہ ہیمنت کمار سہانی جو خانگی ریٹائرڈ ملازم تھے۔ کل رات اپنے مکان واقع حمایت نگر پیدل جارہے تھے کہ اچانک کھلے ہوئے مین ہول میں گر پڑے ۔ اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیمنت کمار نے جو کھلے مین ہول سے لا علم تھا اور وہ اچانک اس میں گر پڑا ۔ ساہنی کے رشتہ داروں نے جی ایچ ایم سی حکام پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا جبکہ نارائن گوڑہ پولیس نے نعش کو مین ہول سے باہر نکال کر دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔