ضعیف خاتون کے گلے سے چین چھین لینے کا واقعہ

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کے حدود دنڈیگل میں آج شام ایک ضعیف خاتون کے گلے سے چین چھین لینے کا واقعہ پیش آیا ۔ تین نامعلوم سارق جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ آج شام سورام علاقہ کی ساکن کملااماں کے گلے سے طلائی چین کو چھین لیا ۔ کملا اماں کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔