حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے ایک ضعیف خاتون کے قتل اور لوٹ مار کے معاملہ میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جنہوں نے مکان میں جبراً داخل ہوکر ضعیف خاتون کا قتل کیا تھا اور اس کے قبضہ سے قیمتی زیورات لیکر فرار ہوگئے تھے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 30 سالہ خاتون یادماں ساکن میڑچل کو گرفتار کرلیا جبکہ اس خاتون کا شوہر 28 سالہ بالا سبرامنیم مفرور بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ سال ایک ضعیف خاتون کے مکان میں سرقہ کرنے کے بعد اس جوڑے نے 64 سالہ ضعیف خاتون کا قتل کردیا تھا ۔ میرپیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔