ضعیف خاتون کے قبضہ سے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں تین نامعلوم افراد نے ایک ضعیف خاتون کے قبضہ سے 10 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ ایلزبتھ جو سرکاری وظیفہ یاب خاتون تھی ۔ پی این ریڈی نگر کالونی میں رہتی تھی ۔ کرانہ دوکان کیلئے اپنے مکان سے پیدل جارہی تھی کہ پہلے دو افراد اس خاتون کے قریب آئے اور ہمدردی کی باتیں کرتے ہوئے خاتون کو اپنے جھانسے میں لے لیا ۔ تھوڑی دیر بعد ایک اور اجنبی آیا اور ضعیف خاتون کو مشورہ دینے لگا کہ وہ اپنے زیورات کو ہاتھوں اور گلے سے نکال کر اپنے بیاگ میں محفوظ کرلے چونکہ علاقہ میں سارقوں اور رہزنوں کی سرگرمیاں عروج پر ہے ۔ اس ضعیف خاتون نے جب اپنے زیورات نکالے تو ان تینوں نے اسے کپڑے میں باندھ کر اپنے بستہ میں رکھنے کا مشورہ دیا اور جیسے ہی ضعیف خاتون نے سونا اپنے بیاگ میں رکھا یہ تینوں اسے لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔