ضعیف خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ

حیدرآباد۔/11اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر میں ایک80 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نشہ کی حالت میں دھت ایک شخص نے خاتون کی عصمت ریزی کی جو بس اسٹاپ کے قریب سورہی تھی۔ سنجیوا ریڈی نگر کے مصروف ترین علاقہ میں رات دیر گئے یہ واردات پیش آئی ۔ ضعیف خاتون کی چیخ و پکار سے چوکس شہری بس اسٹاپ پہنچے اور اس شخص کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جو نشہ کی حالت میں دھت بتایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاطی کی شناخت سکو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جس کو پولیس نے فوری حراست میں لے لیا ہے اور ضعیف خاتون کو طبی جانچ کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔