ضعیف خاتون کو ٹھگنے کا واقعہ

حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کے علاقہ میں دو شاطر خواتین نے ایک ضعیف خاتون کو ٹھگ لیا اور اس کے قبضہ سے تین تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ شکایت کے فوری بعد حرکت میں آتے ہوئے کشائی گورہ پولیس نے علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ اور خواتین کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کشائی گوڑہ پولیس نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا اور دعوی کیا کہ جلد ان خاتون سارقین کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کشائی گوڑہ کے چکری پورم میں چندرکلا کے مکان پہونچنے والی ان خواتین نے اسے تانبے کی دھات اور اشیا بناکر اپنی جعلسازی کا نشانہ بنایا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔