حیدرآباد ۔24 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) فلک نما ریلوے اسٹیشن پر 60 سالہ ضعیف خاتون جسے بیہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا، دواخانہ میں دوران علاج کل رات دیر گئے فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اے پاروتی دیوی ساکن شیورام پلی این پی اے کالونی کو فلک نما ریلوے اسٹیشن کے پلاٹ فارم پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا اور اسے فوری دواخانہ منتقل کردیا گیا تھا۔ وہ دوران علاج فوت ہوگئی اور پولیس ذرائع نے اس سلسلہ میں بتایا کہ پاروتی علیل تھی جس کے باعث وہ فوت ہوگئی۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ہے۔