ضعیف خاتون اور بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد۔ 12؍ جنوری ( سیاست نیوز) کارخانہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی ایک واردات میں ضعیف خاتون اور اس کے بیٹے نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔

یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ انسپکٹر کارخانہ مسٹر شامل راؤ کے بموجب 84 سالہ چندراماں اپنے بیٹے 43 سالہ سریدھر کے ہمراہ زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ معاشی پریشانیوں کے سبب ماں ‘ بیٹے نے خودکشی کی ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں تنگ دستی کا شکار ایک تاجر نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔

ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے بتایا کہ 32 سالہ اے سرینواس ساکن کاٹے دھن نے آج صبح کے اولین ساعتوں میں شیورام پلی اور بدویل کے درمیان چلتی ہوئی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ۔