ضامن روزگار کورس کی سیاست کمپیوٹر سنٹر میں تربیت

حیدرآباد ۔ 31۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیالی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیوں کہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے ۔ آٹو کیاڈ کی اسناد حکومت کی جانب سے جاری کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس ، ٹیالی + جی ایس ٹی ، ریوٹ ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ادارہ سیاست سے راست یا فون 9393876978 ۔ 8074114640 پر ربط کریں ۔۔