محبوب نگر ۔ 29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضمانت روزگار اسکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے کاموں میں توسیع کی جائے ۔ رورل ڈیولپمنٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر سیدلو نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی ۔ انہوں نے ڈوما عہدیداروں کو پابند کیا کہ دیہاتوں میں ضمانت روزگار کے تحت کاموں کا آغاز کریں ‘ مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی میں تاخیر ناقابل برداشت ہوگی ۔ نرسریز میں 1.48کروڑ پودے تیار کئے جائیں ۔ ویڈیو کانفرنس میں ڈوما کے ایڈیشنل پی ڈی پاپیا کے علاوہ پلانٹیشن سپروائیزر شیوا راملو و دیگر موجود تھے ۔