ضامن روزگار ووکیشنل ٹریننگ پروگرام میں داخلے

حیدرآباد ۔ 25اپریل ( پریس نوٹ ) بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹرپرینر شپ کی جانب سے تلنگانہ و آندھراپردیش کے دیہات کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے 6 ہفتوں پر مشتمل 23 مئی تا 7جولائی اپنے کیمپس راجندر نگر میں ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ 19 تا 30 سال کے درمیانی عمر کے نوجوان مختلف کورسیس ٹیلرنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ کیلئے تعلیمی قابلیت ایس ایس سی اور اس سے زائد ‘ ایم ایس آفس ‘ انٹر پاس یا اس سے زائد ‘ بیوٹی پارلر مینجمنٹ کیلئے ایس ایس سی اور اس سے زائد ‘ زردوزی / مگم ورک 8ویں جماعت کامیاب یا اس سے زائد تعلیمی قابلیت رکھنے والے شریک ہوسکتے ہیں ۔ تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کو قیام و طعام اور مفت تربیت‘ لیباریٹری کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ خواہشمند امیدوار ویب سائیٹ www.bired.orgپر آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ فارم بذریعہ آن لائن یکم تا 10مئی داخل کئے جاسکتے ہیں ۔