نظام آباد:4 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ رونالڈروس نے طمانیت روز کے تحت مزدوروں کو کاموں کی فراہمی میں عہدیداروں کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا۔ یہ پرگتی بھون میں ایم پی ڈی اوز کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقدکیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے مختلف موقع پر ویڈیو کانفرنس اور جائزہ اجلاس کے ذریعہ مزدوروں کو کام کی فراہمی کیلئے ہدایتوں کے باوجود بھی عہدیدار کاموں کی فراہمی میں لاپرواہی برت رہے ہیں۔ ضلع میں 10.72 لاکھ جاب کارڈ یافتہ افراد ہے ان میں سے 3.88 لاکھ مزدوروں کو کام فراہم کیا گیا تمام مزدوروں کو 100 دن کام فراہمی کیلئے ہدایتوں عمل آوری نہیں کی گئی۔ ضلع میں 4.16 کروڑ روپئے کے کام زیر التواء ہے۔ ضلع میں ہر گرام پنچایت سطح پر 100افراد کو ہر دن کام فراہمی کیلئے احکامات کے باوجود بھی 120 دیہاتوں میں کاموں کو آغاز نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہر روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کام کا ج کا جائزہ لیا جائیگا اور مکمل سطح پر کام کاج کرنے کی ہدایت دی جائے گی اور جائزہ لیا جائیگا۔ ضلع میں 91.89 لاکھ مزدوروں کے آدھارسیڈنگ مکمل کی گئی باقی مزدوروں کے آدھار سیڈنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مستحق بیڑی مزدوروں کو وظائف کی فراہمی کیلئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر ڈموا پی ڈی وینکٹیشورلو، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وینکٹیشم و دیگر بھی موجودتھے ۔