ضامن روزگار مزدوروں کیلئے آدھار ضروری

یلاریڈی /8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی میں ضامن روزگار اسکیم مزدوروں کو آدھار کارڈ بنک کھاتہ ہونا ضروری ہے ۔ یلاریڈی ایم پی ڈی او مسٹر سریندر نے منڈل پریشد آفس پر فیلڈ اسسٹنٹ ، پوسٹ آفس عملہ کے ساتھ اجلاس منعقسد کرتے ہوئے کہا کہ مواضعات کے مزدوروں کو اس تعلق سے شعور پیدا کرنے کا مشورہ دیا ۔ بینک کھاتہ ، آدھار کارڈ رکھنے والے مزدوروں کو ہی اسکیم کے کام میں لیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت چار گرام پنچایتوں میں اسکیم کے کام انجام دئے جارہے ہیں اور بہت جلد 14 گرام پنچایتوں پر بھی اسکیم کے کام کا آغاز کرنے کے اقدامات کرنے کو کہا ۔ ہر مزدور سے بینک کھاتہ ، آدھار کارڈ زیراکس لینے فیلڈ اسسٹنٹ کو مشورہ دیا ۔ اس موقع پر اے پی او سدرشن اور مختلف مواضعات کے فیلڈ اسسٹنٹ موجود تھے ۔