ضامن روزگار مزدوروں کو وقت پر کام دینے کا مشورہ

یلاریڈی /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواصعات میں قومی ضامن روزگار اسکیم کے مزدوروں کو وقت پر کام فراہم کرنے کا اسکیم APD مسٹر لال سنگھ نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے منڈل پریشد آفس پر دو روزہ منعقدہ عوامی دربار میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ مزدوروں کو ہ میشہ دستیاب ہیں ۔ جاب کارڈ دلانے اور کام فراہم کرنے میں بدعنوانی کے خلاف انتباہ دیا۔ مختلف مواضعات میں کاموں میں بدعنوانی کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے اعلی عہدیداروں کی رپورٹ دے دی گئی ہے ۔ اس موقع پر عہدیداروں میں بھومیا ، APO راجو اور دوسرے موجود تھے ۔