ضامن روزگار مزدوروں کا دھرنا

یلاریڈی ۔یکم جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضامن روزگار اسکیم کے جو کام انجام دیئے گئے ہیں اس کی صحیح پیمائش نہ کرنے پر منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے دھرما ریڈی ‘ کناپور سے تعلق رکھنے والے مزدور منڈل پریشد آفس پر دھرنا منظم کیا ۔ اطلاع ملنے پر آر او مسٹر ناگیش نے مزدوروں کے ہاں آکر ان سے بات کی جس پر مزدوروں نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ اسکیم کے کئے ہوئے کاموں کو ٹکنیکل اسسٹنٹ رمیش صحیح طریقہ سے پیمائش نہیں کیاہے ۔ گھنٹوں کام کرنے کے بعد بھی مزدوروں کو 30روپئے تا 80روپئے تک ہی ادا کیا ۔ ہر مزدور کو 150روپئے یومیہ مزدوری آنے کیلئے ایک ایک گروپ سے 200روپئے کا ڈیمانڈ کیا جس پر آر ڈی او مسٹر ناگیش نے رمیش سے فون پر بات کی اور پیمائش صحیح ڈھنگ سے کرتے ہوئے مزدوروں کو اجرت دلانے کا احکام دیا اور مزدوروں کو تیقن دیا کہ مکمل طریقہ سے تحقیقات کرواتے ہوئے ٹکنیکل اسسٹنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ٹی اے رمیش کا کہنا ہیکہ پیمائش کام کے لحاظ سے ہی ریکارڈ کیا گیا ہے اور مزدوروں سے کوئی رقم دینے کا ڈیمانڈ نہیں کیا ۔