ضامن روزگار اسکیم فیلڈ اسسٹنٹس کا احتجاج

یلاریڈی۔ 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی ضامن روزگار اسکیم کے تحت خدمات انجام دے رہے فیلڈ اسسٹنٹ حضرات کم سے کم تنخواہ مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل لنگم پیٹ میں MPDO شنکر ریڈی کو میمورنڈم پیش کیا۔ تمام فیلڈ اسسٹنٹ افراد نے ریگولر کرکے تنخواہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کم سے کم تنخواہ 20,000 روپئے کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس موقع پر ایف اے شیوارام، کشٹیا، لکشمن، کالی داس، پون، شنکر، درگا گوڑے کمار، سایا گوڑے، انجیا، سائنا اور دوسرے موجود تھے۔ منڈل لنگم پیٹ کے علاوہ تاڑوائی میں بھی ایف اے افراد نے سیاہ بیاچیس لگاکر منڈل پریشد آفس کے روبرو احتجاج کیا۔

 

نارائن پیٹ میں امتحانی مرکز کا معائنہ
نارائن پیٹ۔ 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن میں ایس ایس سی امتحانات کیلئے کئی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جہاں نقل نویسی کے تدارک کیلئے پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا ہے، وہیں اچانک اسکواڈ، پولیس عہدیداروں کے علاوہ محکمہ ریوینیو کے عہدیدار بھی دورہ کرتے ہوئے نقل نویسی میں طلبہ کو ڈیبار کررہے ہیں چنانچہ سرکل انسپکٹر پولیس راما کرشنا، سب انسپکٹر پولیس، ایم کرشنیا کے علاوہ تحصیلدار نارائن پیٹ پارتھا سارتھی نے بھی امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانات کا جائزہ لیا۔