صیہونی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی جیل سے رہا 

رملہ : فلسطین کے مغربی کنارہ کے علاقہ میں دواسرائیلی فوجی اہل کاروں کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ۸؍ ماہ قید کاٹنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی اور ان کی والدہ رہا کردیا گیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق احد تمیمی نے دو اسرائیلی اہل کاروں کو احتجاج کے دوران تھپڑ رسید کردئے تھے ۔اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔او راسکے بعد احد تمیمی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر ابھر ی ۔

اسرائیلی جیل کے ترجمان نے بتایا کہ ماں اور بیٹی کو غزہ پٹی کے پاس چیک پوائینٹ پرچھوڑ دیا گیا ہے ان کا مکان یہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ۱۹ ؍ دسمبر ۲۰۱۷ء کو ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں احد تمیمی او ر ان کی رشتہ داربہن نور تمیمی اسرائیلی فوجیوں کو اپنے گھر سے نکلنے کے لئے تکرار کرتے دیکھا گیا او رجب اسرائیلی فوجیوں نے گھر سے باہر جانے سے انکار کردیا تواحد تمیمی نے دو جوجیوں کوتھپڑ ماردئے ۔مذکورہ واقعہ رملہ کے نواحی علاقہ میں پیش آیا ۔اسرائیلی فوجی عدالت نے ماں اور بیٹی کو ۸؍ ماہ کی سزا سنائی تھی ۔

اس کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے احد تمیمی کوجرات کی تعریف کی او ر سوشل میڈیا پر ان کی تعریف میں کروڑو ں پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔