دبئی۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام) اتحاد ایرویز کی قاہرہ تا ابوظہبی پرواز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت سے تبدیل کردی گئی۔ جب کہ دبئی کے ایک فوجی فضائی اڈے سے صیانتی وجوہات کی بناء پر راستہ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ ابوظہبی کی ایئرلائنز نے کہا کہ پرواز کے ذریعہ 650 مسافر سفر کررہے تھے ‘ جنہیں دبئی کے المنہاد فوجی ہوائی اڈہ پر منتقل کیا گیا ۔ اتحاد ایئرلائنز ابوظہبی کی سرکاری ایئرلائنز ہے۔128مسافراور 7ارکان عملہ طیارہ میں سوار تھے ۔ مسافروں کو بشمول ان کے سامان اضافی صیانتی اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔