صنعت نگر میں جھلس جانے پر لڑکی کی موت

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئی ۔ پولیس صنعت نگر کے مطابق 18 سالہ حسینہ بیگم جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن شیخ قمرالدین کی بیٹی تھی یہ لڑکی 27 اپریل کے دن حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔