حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ پنالعل جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نامعلوم افراد کے ہاتھوں بے دردی سے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنالعل پر کل رات موسی پیٹ کے علاقہ گڈس شیڈ میں حملہ کیا گیا ۔ نامعلوم افراد نے آہنی سلاخ سے سر پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق پنالعل بہار کا متوطن بتایا گیا ۔ پولیس کو اس کے روم میٹس پر شبہ ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کے ساتھ کمرے میں رہنے والے سنجیو نامی شخص رہتا ہے ۔ پولیس کو اس شخص پر شبہ ہے جو مفرور بتایا گیا ہے ۔