حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) صنعت نگر پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو گذشتہ روز اپنے مکان واپس نہیں آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ کاشایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ صنعت نگر میں رہتا تھا کل شام وہ گھر واپس نہیں آیا اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس شخص کی نعش کو سنم چیرو تالاب سے برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اتفاقی طور پر کاشایا غرقاب ہوگیا ہوگا ۔