حیدرآباد /23 فروری ( سیاست نیوز ) صنعت نگر اور مشیرآباد کے علاقہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی جو بیویوں سے تنگ آچکے تھے اور خودکشی سے ایک روز قبل ان کا اپنی بیویوں سے جھگڑا ہوا تھا ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ وجئے جو پیشہ سے لیبر تھا صنعت نگر کا ساکن تھا ۔ وجئے کا اسکی بیوی سے کل جھگڑا ہوا تھا اور اس نے جھگڑے کے بعد نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 30 سالہ چکراورتی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ رسالہ گڈہ مشیرآباد میں رہتا تھا ۔ اس شخص کے گھر میں تنازعات چل رہے تھے اور اس کی بیوی جو سات ماہ کی حاملہ تھی ۔ اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ کل رات چکراورتی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔