صنعتی شعبہ کے لیے کل سے ہفتہ میں دو دن ’ پاور ہالی ڈے ‘

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ نے برقی کی مانگ میں اضافہ کے پیش نظر 8 اکٹوبر سے صنعتی شعبہ کو ہفتہ میں دو دن ’ پاور ہالی ڈے ‘ پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کا ضلع / سرکل واری شیڈول مندرجہ ذیل ہے ۔ پیر : بلارم انڈسٹریل ایریا آف میدک ، رنگاریڈی ، نارتھ ، رنگاریڈی ساوتھ اور حیدرآباد سنٹرل سرکلس ۔ منگل : محبوب نگر ، بلارم انڈسٹریل ایریا میدک سرکل اور رنگاریڈی ( ایٹس ) ، چہارشنبہ : محبوب نگر ، میدک سرکل جس میں بلارم انڈسٹریل ایریا شامل نہیں ہے ۔ جمعرات : نلگنڈہ سرکل (بھونگیر ڈیویژن شامل نہیں ) اور میدک سرکل بلارم انڈسٹریل ایریا شامل نہیں ۔ جمعہ : نلگنڈہ سرکل ( بھونگیر ڈیویژن شامل نہیں ) اور رنگاریڈی ساوتھ سرکل ۔ ہفتہ : نلگنڈہ سرکل میں بھونگیر ڈیویژن اور رنگاریڈی ساوتھ سرکل ۔ اتوار : نلگنڈہ سرکل میں بھونگیر ڈیویژن ، آر آر نارتھ سرکل ، حیدرآباد نارتھ ، حیدرآباد ساوتھ اور حیدرآباد سنٹرل سرکلس ۔۔