حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : وزیر ہینڈلوم ٹکسٹائیل انڈسٹری اینڈ شوگر مسٹر جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ ریاست میں برسر اقتدار مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت جدید صنعتی پالیسی کے تحت ریاست تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کو وسعت دینے اور ریاست تلنگانہ کو دیگر ترقی یافتہ ریاستوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرواتے ہوئے تلنگانہ ریاست کو سنہرے تلنگانہ کے قیام کی جدوجہد میں مصروف ہے ۔ صنعتوں کے قیام سے ریاست تلنگانہ میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری جیسے اہم مسئلہ پر قابو پایا جاسکے گا ۔ مسٹر جوپلی کرشنا راؤ آج تلنگانہ انڈسٹریلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام فیاپسی آڈیٹوریم میں منعقدہ ’ انٹراکشن میٹنگ آف تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹری اسوسی ایشن ‘ کے اجلاس کو مخاطب کررہے تھے ۔
انہوں نے ریاست تلنگانہ کے صنعتکاروں کو تیقن دیا کہ وہ اندرون ایک ہفتہ انہیں درپیش مسائل جیسے برقی کی موثر سربراہی ، پینے کا پانی ، صنعتوں کے قیام میں درپیش مسائل ، ٹیکس میں تخفیف کے علاوہ دیگر درپیش مسائل کی یکسوئی سے متعلق ایک اہم اجلاس طلب کرتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برسر اقتدار ٹی آر ایس حکومت فرینڈلی حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ جدید تشکیل شدہ ریاست کو جلد از جلد ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی غرض سے صنعتوں کے قیام پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں تاکہ ریاست تلنگانہ کو صنعتی شعبہ کی ترقی میں ساری دنیا میں سبقت حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے تمام صنعتکاروں سے پر زور خواہش کی کہ وہ اپنی انڈسٹریز میں تیار کی جانے والی اشیاء کو معیاری انداز میں تیار کریں تاکہ یہ مارکٹ میں یعنی صرف اپنی ریاست یا ملک کی حد تک ہی محدود نہ رہ جائیں بلکہ ہماری تیار کردہ اشیاء کی دیگر ممالک تک بھی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ وزیر برقی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یقینا ریاست تلنگانہ میں برقی کا مسئلہ سنگین ہے اور کہا کہ آج جدید تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کو برقی جیسے سنگین مسئلہ سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ اس کی اہم وجہ پیشرو آندھرائی حکمرانوں کی قیادت میں تلنگانہ کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے صنعتکاروں سے اپیل کی کہ وہ سنہرے تلنگانہ کے قیام میں تعاون کریں ۔ اس موقع پر وزیر کمرشیل ٹیکس اینڈ سنیما ٹو گرافی مسٹر ٹی سرینواس یادو نے مخاطب کرتے ہوئے صنعتکاروں کو تیقن دیا کہ وہ انہیں کمرشیل ٹیکس سے متعلق درپیش مسائل کی یکسوئی میں اپنا بھر پور تعاون کریں گے ۔
پارلیمنٹری سکریٹری برائے ریونیو مسٹر سرینواس گوڑ نے بھی مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ کے تمام صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر نائب صدر نشین پلاننگ بورڈ تلنگانہ مسٹر نرنجن ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر صدر فیاپسی مسٹر رونگٹا ، صدر فیسٹیا مسٹر ناگیشور راؤ ، صدر فارما اسوسی ایشن تلنگانہ مسٹر نریندر ، صدر آٹوموٹیو پارک انڈسٹریز مسٹر آنند ریڈی ، صدر ڈکی مسٹر سرینواس ، شریمتی سریتا ریڈی ، مسرز اے پی کے ریڈی ، لکشمی کانت کے علاوہ دیگر تلنگانہ انڈسٹریلسٹس فیڈریشن قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ۔ قبل ازیں فیڈریشن کی جانب سے متذکرہ وزراء کو تہنیت پیش کی گئی ۔ سکریٹری فیڈریشن مسٹر گوپال راؤ نے نظامت کے فرا