صنعاء۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے باغیوں کے قبضہ والے دارالحکومت صنعاء میں فضائی حملوں کے ذریعہ صدارتی دفاتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 6 افراد کے ہلاک ہونے اور 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایک میڈیکل ذریعہ نے یہ بات بتائی جبکہ باغیوں کے ذریعہ چلائے جانے المسیرہ ٹیلیویژن نے فضائی حملوں کیلئے سعودی قیادت والی اتحادی فوج کو ذمہ دار قرار دیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دفتروں کا استعمال حوثی باغی کیا کرتے تھے جو صنعاء کے تحریر ڈسٹرکٹ میں واقع ہے جہاں ہمیشہ ملازمت پیشہ افراد کی بھیڑبھاڑ رہتی ہے۔ دوسری طرف وہاں رہنے والے افراد نے بتایا کہ انہوں نے عمارت سے دو زبردست دھماکوں کی آواز سنی جو ایک ہوٹل، ایک بینک اور کچھ دوکانات کے قریب واقع ہے۔