حیدرآباد ۔ /2 جولائی (پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا پال کاندا نے آج محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ سرخ صندل کی اسمگلنگ سے متعلق 1700 مقدمات کی عاجلانہ تحقیقات کریں ۔ اس اقدام کا مقصد مندروں کے شہر تروپتی کے قریب جنگلات میں سرخ صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے خطرہ کی روک تھام ہے ۔ مسٹر چندرا پال کاندا اس مسئلہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عہدیداروں سے کہا کہ اسمگلنگ کیسیس میں چارج شیٹ داخل کریں اور ضبط شدہ صندل کی لکڑی کا ہراج کردیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال تروپتی کے جنگلات میں اسمگلروں نے محکمہ جنگلات کے 2 عہدیداروں پر حملہ کرکے ماردیا تھا جس کے بعد حکومت نے اسمگلروں کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے ۔