حیدرآباد 4جون (سیاست ڈاٹ کام )ماڈل اور ایر ہوسٹس سنگیتا چٹرجی جو لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے معاملہ کی ملزم ہے ، امکان ہے کہ ایک مرتبہ پھر پولیس کی پوچھ تاچھ کا سامنا کرے گی ۔پولیس نے اس معاملہ میں قبل ازیں دومرتبہ اس سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔پولیس مالیاتی معاملات میں اس کے رول کے بارے میں اس سے مزید پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے ۔لیڈی ڈان سنگیتا چٹرجی کو آندھراپردیش کی چتور پولیس نے مغربی بنگال سے حراست میں لیا تھا اور اس پر لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے سنگین الزامات ہیں۔اس سے پوچھ تاچھ کے دوران ہوئی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے پڑوسی ریاستوں میں دیگر ملزمین کو پکڑنے ان کی تلاش شروع کی ہے ۔چتور پولیس نے پہلے ہی لال صندل کی لکڑیوں کی اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ حوالہ کی معاملتوں میں اس کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد جمع کر لئے ہیں۔