غزہ سٹی ۔ 23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کاشت کار کو شمالی سرحد کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ 50روزہ جنگ کے بعد طئے شدہ صلح کے بعد یہ غزہ کے فلسطینی شہری کی اولین ہلاکت ہے ۔ ہنگامی خدمات کے ترجمان اشرف القُدرا کے بموجب 32سالہ فیصل محمد حلاوا پیٹھ میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔یہ گولی قریبی نگران مینار سے چلائی گئی تھی ۔ حلاوہ کے کھیت سرحد کے قریب واقع ہے ۔ یہ غزہ کے فلسطینی کی صلح کے بات اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اولین ہلاکت ہے ۔