صلاح کی بدولت لیور پو ل کو نمبرایک مقام

مولینیکس۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کلب لیور پول کے مصری فٹبالر محمد صلاح نے ایک اور میچ میں کلب کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور لیور پول نے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں وولوز کو0-2 سے شکست دیدی۔ اس کامیابی نے لیور پول کو نمبر ایک کلب کی حیثیت سے سال کے اختتام کا موقع بھی فراہم کردیا۔ حریف ٹیم کے میدان پر ہوئے میچ کے دوران محمد صلاح نے 18ویں منٹ میں ایک خوبصورت فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ پہلا ہاف لیور پول کی برتری پر ختم ہوا۔ وولوز کے کھلاڑی کوشش کے باوجود لیور پول کی دفاعی لائن نہ توڑ سکے۔ دوسرے ہاف کے دوران 68 منٹ میں ورجل وان ڈیک نے لیور پول کی برتری دگنی کردی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔ اس کامیابی کے بعد لیور پول نشانات کے جدول میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ مانچسٹر سٹی دوسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ4 سیزن کے دوران جو ٹیم بھی دسمبر کے آخری ہفتے تک نمبر ون رہی وہی بعد میں لیگ کی چمپیئن بھی بن گئی۔