صلاح کو دوسری مرتبہ افریقی فٹبالر آف دی ایرایوارڈ

لندن۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے سوپر اسٹار اور انگلش کلب لیورپول کے اسٹرائیکر محمد صلاح نے بی بی سی افریقن فٹبالر آف دی ایر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ محمد صلاح نے مسلسل دوسری مرتبہ بی بی سی افریقن فٹبالر آف دی ایر ایوارڈ جیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز دوبارہ اپنے نام کرکے مجھے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے، میں اگلے سال بھی اس کو اپنے پاس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔26 سالہ محمد صلاح نے اس ایوارڈ کیلئے میدھی بیناٹیا، کالیدو کولیبالے، سادیو مین اور تھاسم پارٹی کو شکست دی، وہ جے جے اوکوچا کے بعد لگاتار 2 مرتبہ یہ اعزاز اپنے قبضے میں رکھنے والے دوسرے فٹبالر ہیں۔