صفر سے نیچے درجہ حرارت،باندی پورہ میں تلاشی مہم

سرینگر،30دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے باندی پورا میں سکیورٹی دستوں نے صفر سے نیچے درجہ حرارت کے درمیان آج کئی گھنٹے تک محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی کارروائی ٹیم (ایس او جی)نے جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گنڈ جہانگیر ،حاجن اور باندی پورا میں تلاشی مہم چلائی۔سکیورٹی دستوں نے اس دوران باہر جانے والے سبھی راستوں کو بند کردیا اور گھر گھر تلاشی لی۔انہوں نے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد ہی مرد اراکین کو باہر جانے کی اجازت دی۔