حیدرآباد ، 10 مارچ (راست ) صفدریہ گرلز ہائی اسکول میں عالمی یوم خواتین گزشتہ ہفتے منایا گیا۔ اس موقع پر سکریٹری ہمایوں علی مرزا نے صدارت کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر آشا اگروال روئیرین انرول اسوسی ایشن لیڈیز ونگ نے شرکت کی۔ پروفیسر فاطمہ علی خاں (عثمانیہ یونیورسٹی) نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اسپارنگ کنگ فو اکیڈیمی کی جانب سے طالبات نے دم بخود کردینے والے مظاہرے پیش کئے۔ ان طالبات میں جمیل خاں بلیک بیلٹ 7th Dan نے بلو؍ گرین بیلٹ اور میرٹ سرٹفکیٹ دیئے۔ کٹاس مقابلے میں عائشہ کو انعام اول ، حبیبہ کو انعام دوم اور فوزیہ بیگم کو انعام سو ّم دیا گیا۔ اسکولی طالبات نے خواتین کے سماجی، تعلیمی ، معاشی اور ثقافتی مسائل پر ڈرامہ پیش کیا۔ اس موقع پر سائی بابا ، فاؤنڈر اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن، صدر معلمہ ڈاکٹر ونئے شیلا، شوبھا کیڈیا (ایف آئی سی سی) و دیگر بھی موجود تھے۔ دلناز مرزا کے شکریہ پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔