کریم نگر 20 مارچ (فیاکس) 20 مارچ بروز جمعہ بوقت صبح 10.30 بجے کریم نگر بس اسٹانڈ کے داخلی گیٹ کے قریب مفت ٹھنڈے صاف پانی کے آبدار خانے کا ٹریفک CI جناب ٹی مہیش گوڑ نے افتتاح کیا۔ اس افتتاح کے موقع پر مفتی غیاث محی الدین نے دعا کی۔ حافظ عبدالحکیم خان نائب صدر صفا شاخ کریم نگر، حافظ خلیل اللہ بیگ، حافظ محمد اسمٰعیل، حافظ وسیم الدین، مولانا خواجہ فرقان، وسیع صاحب کے علاوہ دیگر اراکین صفا شاخ کریم نگر موجود تھے۔