صفا بیت المال کریم نگر کی جانب سے ’’ کول مینرل‘‘ پانی کا نظم

کریم نگر ۔ 18مارچ( ذریعہ فیاکس) صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے جملہ اراکین کا ایک اہم مشاورتی اجلاس صدر صفا کریم نگر مولانا محمد کاظم الحسنی کی صدارت میں منعقد ہوا ‘ جس میں صفا کی رفاہی و فلاحی جاری خدمات کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں موسم گرما کے پیش نظر شہر کے مختلف مصروف جگہوں ( بس اسٹانڈ ‘ سرکاری دواخانہ) پر ٹھنڈے صاف پانی کے پلانے کا نظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر حافظ عبدالحکیم خان ( نائب صدر صفا) ‘ حافظ محمد اسمعیل ‘ مفتی صادق حسینی ‘ مولانا خواجہ فرقان ‘ حافظ امجد بھی موجود تھے ۔