صفائی کیلئے فنڈس کی اجرائی میں تخفیف

یلاریڈی 21 فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صفائی کے لئے جاری کئے گئے فنڈس میں اس سال حکومت نے تخفیف کی ہے۔ نصف فنڈ ہی جاری کئے جانے سے ادھر عہدیدار اور سرپنچ کشمکش کا شکار ہیں۔ ضلع میں 718 گرام پنچایتں ہیں اور ہر سال انہیں جون ‘جولائی میں دس ہزار روپئے صفائی کیلئے فنڈ جاری ہوتا ہے جس سے بلیچنگ پاوڈر ‘ ٹانکیاں صاف کرنا وغیرہ کیا جاتا ہے لیکن اس سال جنوری میں یہ فنڈ جاری کیا گیا اور فبروری میں کھاتہ میں جمع کیا گیا اور یہ فنڈ صرف پانچ ہزار روپئے ہے جو مارچ تک ختم کرنا ہے سرپنچوں نے فنڈ میں تاخیر سے ذاتی روپیہ خرچ کر کے صفائی کے کام انجام دیئے اب آدھا فنڈ سے صفائی کس طرح ممکن ہوسکتی ہے۔