صفائی کرنے والوں کو ملازمت کی ضرورت، ڈرامہ کی نہیں : پرکاش راج

بنگلور25فروری(سیاست ڈاٹ کام )جنوبی ہند کے مشہور اداکارپرکاش راج نے موریوں اور مین ہولس کی صفائی کرنے والوں کے پیر وزیراعظم کی جانب سے دھلائے جانے کے ویڈیو پرمودی پرشدیدنکتہ چینی کی۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے اپنے اکاونٹ پراس خصوص میں مودی کے ویڈیو کو پوسٹ کیااور ان کو طنزیہ طورپرعظیم لیڈر کہہ کر مخاطب کیا۔انہوں نے ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹوئیٹ میں کہا‘‘پیارے عظیم لیڈر ۔اس طرح کی انتخابی سیاسی چال کو روک دیں۔اپنے ہاتھوں سے موریوں اورمین ہولس کی صفائی کرنے والوں کے لئے ، مزدوروں کے وقار ،ملازمت کی طمانیت ،ان کے بچوں کے مستقبل اور ان کے تحفظ کے اقدامات کے لئے بہتر آلات کی ضرورت ہے ۔آپ کے ڈرامے کی نہیں’’۔پرکاش راج جنہوں نے کئی زبانوں میں فلموں میں کام کیا، حال ہی میں بنگالورو سنٹرل حلقہ سے لوک سبھاانتخابا ت میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے ، وہ مودی کے شدید ناقد مانے جاتے ہیں۔