ایک روز نازلی کے اسکول میںصفائی کا ٹیسٹ ہوا۔ سب کے بال چیک ہورہے تھے۔ اس روز نازلی بہت پریشان تھی۔ اسے فکر تھی کہ اسے اپنی سہیلیوں اور استانیوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے گا، مگر اس کی خوش قسمتی تھی کہ ٹیچر نے اسے سب کے سامنے ڈانٹنے کے بجائے علیحدہ بلاکر پیار سے سمجھایا۔
انہوں نے کہا کہ ’’نازلی! تمہیں اپنے سر اور بالوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا چاہئے۔ ویسے تو جوئیں اُڑکر کسی کے سر میں بھی پہنچ سکتی ہیں لیکن گندے سروں میں انہیں پھیلنے کا زیادہ موقع ملتا ہے۔پھر یہ خون بھی پیتی ہیں اور ان کے کاٹنے کی وجہ سے بار بار کھجلی بھی ہوتی ہے۔ اس طرح سب کے سامنے شرمندگی اُٹھانی پڑتی ہے۔ یہ اُڑ کے دوسروں کو لگ جاتی ہیں اور وہ بھی تکلیف اُٹھاتے ہیں۔ صفائی کا خیال نہ رکھنے کا سب سے بڑانقصان خود ہمیں ہوتا ہے، اور ہمارے آس پاس کے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں‘‘۔ پھر مس نے اسے دوائی اور باریک کنگھی کے استعمال کا مشورہ دیا۔