صفائی پروگرام کا انعقاد

چیوڑلہ۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کردہ مہم ’’سوچھ بھارت‘‘ کے تحت چیوڑلہ مستقر پر الحبیب انجینئرنگ کالج کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے مستقر کے تالاب میں جہاں پر لارڈ گنیش کی مورتیوں کا وسرجن کیا جاتا ہے، اس میں موجود فضلا کی صفائی کا کام انجام دیا۔ سرکل انسپکٹر چیوڑلہ اوپیندرا، کالج پرنسپل جناب محمد باشاہ نے پروگرام کا آغاز کیا۔ ایک جے سی بی کے ذریعہ تالاب میں موجود فضلا کی صفائی عمل میں آئی۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی جانب سے صفائی مہم کو دیکھتے ہوئے مقامی عوام اور آٹو ڈڑائیورس نے رضاکارانہ طور پر تعاون کرتے ہوئے صفائی مہم میں ان کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر این ایس ایس پروگرام کے پروفیسر محمد عبدالقوی، محمد ظہیر اسسٹنٹ پروفیسر (ای ای ای)، محمد غوث پاشاہ اسسٹنٹ پروفیسر (ای ای ای) کے علاوہ مقامی قائدین و کالج کے اساتذہ موجود تھے۔