سرپور ٹاؤن میں سوچھ بھارت پروگرام سے ڈی ایس پی چکرا ورتی کا خطاب
سرپورٹاؤن۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے سرکاری دواخانہ میں 9مئی کو کاغذ نگر ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی ) جی چکراورتی اور کاغذ نگر رورل سرکل انسپکٹر پولیس وائی رمیش بابو، کوٹالہ سرکل انسپکٹر پولیس آچیشور راؤ اور مقامی سب انسپکٹر پولیس سرپورٹاؤن راما راو کی نگرانی میں سرکاری دواخانہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام سوچ بھارت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر محکمہ پولیس ڈیویژن کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے سب انسپکٹروں اور مقامی ڈاکٹر ستیہ نارائن بھی موجود تھے۔سرکاری دواخانہ سرپور ٹاؤن میں صاف صفائی کے کاموں کو انجام دیا گیا اور کچرا کوڑا ایک جگہ جمع کرکے دوسری جگہ منتقل کرتے ہوئے سوچھ بھارت پروگرام کے تحت صاف صفائی کی گئی اور سرکاری دواخانہ کی تمام دیواروں کو پینٹ اور پالش کی گئی اور بعد مازاں ڈی ایس پی جی چکراورتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے سوچھ بھارت پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو چاہیئے کہ اپنے اپنے مکانات کے اطراف اور اکناف کے علاقوں کو صاف صفائی کا ماحول رکھیں تاکہ اگر صاف صفائی رہی تو اپنے گاؤں اور اپنے محلوں اور اطراف واکناف کا ماحول خوشگوار ہوگا اور بیماریوں سے عوام اور چھوٹے بچے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔ اس لئے عوام اور سرکاری ملازمین کو چاہیئے کہ سوچھ بھارت پروگرام کے ذریعہ صفائی کرتے ہوئے سرکاری اداروں اور اپنے علاقوں میں صاف ستھرا ماحول رکھنے کا ڈی ایس پی جی چکراورتی نے مشورہ دیا۔