صفاء بیت المال خانہ پور کی جانب سے بیواؤں میں وظائف کی تقسیم

خانہ پور /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفاء بیت المال خانہ پور کی جانب سے 50 مستحق افراد کو وظائف تقسیم عمل میں آئے ۔ شعیب حسین رکن صفاء بیت المال نے بتایا کہ صفاء بیت المال خانہ پور کی قیام کے بعد سے بیواؤں اور معذورین میں فی ماہ 300 روپئے وظائف تقسیم کئے جارہے ہیں جس میں 47 بیوائیں اور 3 معذورین شامل ہے ۔ جن میں خانہ پور مستقر کے 30 اور منڈل خانہ پور کے دیہاتوں کے 10 اور مامڑہ منڈل کے 10 خواتین شامل ہیں جن میں ہر ماہ پابندی کے ساتھ وظائف تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ صفاء بیت المال خانہ پور ہر ماہ 15000/- وظائف تقسیم کر رہی ہیں ۔