حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کے سلسلہ میں اختراع اور عصری ٹکنالوجی کے لیے معروف برانڈ i Ball کی جانب سے انٹیل اور مائیکرو سافٹ کے اشتراک سے ونڈوز 10 لیاپ ٹاپ کو صرف 9999 روپئے میں فروخت کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ یہ لیاپ ٹاپس دو اقسام میں پیش کیے جارہے ہیں ۔ 11.6” اور 14” میں ، 14” لیاپ ٹاپ کی قیمت 13999 روپئے ہے ۔ مسٹر سندیپ ، ڈائرکٹر اور سی ای او i Ball کے مطابق کمپنی ٹکنالوجیکل ڈیولپمنٹس میں آگے ہے اور ان جدید پراڈکٹس میں اختراع پر توجہ دی گئی ہے ۔۔