صرف کانگریس ہی اقلیتوں کی محافظ

سنگاریڈی 26 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امیدوار کانگریس حلقہ پارلیمان میدک ڈاکرٹ شراون کمار ریڈی نے سنگاریڈی میں میڈیا نمائندوں یس بات چیت کریت ہوئے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کا قیام صدر کل ہند کانگریس کمیٹی شریمتی سونیا گاندھی کا کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے جبکہ دوسری جانب کے سی آر نئی ریاست تلنگاہ کے قیام کا سہرا اپنے سر باندھتے ہوئے ریسات میں اقتدار حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہو ںنے بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے پر شدید تنقید کریت ہوئے استفسار کیا کہ اس نے اپنے دور اقتدار میں 3 نئی ریاستوں کی تشکیل کے باوجود ریاست تلنگانہ کی تشکیل کو کیوں نظر انداز کردیا تھا جس وقت پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کا موقع آیا تو اس وقت بی جے پی لمحہ آخر تک اس بل کی منظوری میں رکاوٹیں پیدا کیں ڈاکٹر شراون کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے کبھی بھی مذہب کے نام پر ووٹ نہیں مانگا بلکہ وہ ترقی کے نام پر عوام سے رجوع ہوئی ہے کانگریس پارٹی نے ملک کے سیکولر ڈھانچے کو مستحکم کیا ہے ریاست میںکانگریس نے غرباء کسانوں، خواتین کے خوشحالی کے اقدامات کیلئے کروڑہا روپئے کا بجٹ مختص کیا اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی کام انجام دیئے گئے ۔ کانگریس ہی وہ واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کا تحفظ کرتی ہے 30 مارچ کو منعقد شدنی انتخابات فرقہ رپست جماعتوں اور سیکولر کانگریس کے درمیان ہوں گے ۔ انہوں نے حلقہ پارلیمان میدک کے عوام سے اپیل کی کہ کانگریس کے حق میں ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کریں۔