صرف حکومت ہی اسپورٹس کلچرل کو فروغ نہیں دے سکتی

وزارت میں تبدیلی، وزیراعظم کے فیصلہ پر منحصر : وجئے گوئیل
نئی دہلی ۔ /3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش وزیراسپورٹس وجئے گوئیل نے آج ادعاء کیا کہ انہوں نے اپنی وزارت میں کامیاب خدمات انجام دیا ہے اور واضح طور پر کہا کہ صرف حکومت ہی یکطرفہ طور پر ملک میں اسپورٹس کلچر کو فروغ نہیں دے سکتی ۔ وجئے گوئیل کو 13 ماہ کو میعاد کے بعد مملکتی وزیر پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اسپورٹس میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے انہوں نے ممکنہ حد تک موثر کام کیا ہے ۔ گوئیل نے وزیر اسپورٹس کی حیثیت سے اپنی آخری سرکاری مصروفیت پر ’’گرامین کھیل مہااتسو‘‘ میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’وزیراعظم اگر مجھے کوئی دوسری ذمہ داری دینا چاہتے ہیں تو مجھے اس کو قبول کرنا ہی ہوگا ۔ میں اگر کام نہیں کیا ہوتا تو ردوبدل کے موقع پر شائد وہ مجھے کابینہ سے ہی نکال دیتے ۔ لیکن میں نے کامیابی کے ساتھ کام کیا تھا ۔ چنانچہ مجھے مزید ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔ اس سوال پر کہ آیا کابینہ میں حیرت انگیز تبدیلی پر انہیں خوشی ہوئی ہے ؟ گوئیل نے جواب دیا کہ ’’میں اپنی میعاد سے کافی خوش اور مطمئین رہا ہوں ۔ یہ وزیراعظم کی مرضی پر منحصر ہے کہ آیا وہ مجھے کسی اور وزارت سے مربوط کریں ‘‘ ۔ ایتھنس اولمپک میں سلور میڈل یافتہ شوٹر راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کو گوئیل کے بجائے کیا وزیر اسپورٹس مقرر کیا گیا تھا ۔