یلاریڈی ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نسواں ندھی
، CIF ، بنک قرضہ جات سے متعلق صد فیصد ریکوری کرنے اندرا کرانتی پدم ، APM مہیش کمار نے مشورہ دیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر اندرا کرانتی پدم آفس پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آکم پلی موضع سنگم کو ایک لاکھ قرض دیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ماہ میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے کے قرضہ جات سے متعلقہ بنک ڈاکومنٹس داخل کردیئے گئے ۔ اس موقع پر انشورنس ، بنک لنک ، ابھئے ہستم ، مختلف کمیٹیوں کو جدید طور پر تشکیل دیا گیا ۔ اس موقع پر شوبھا رانی ، پرمود ریڈی ، سندھیا اور دوسرے موجود تھے ۔