دوبئی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے چھ ممالک نے صدفیصد خواندگی کے نشانہ کی تکمیل کیلئے یونیورسٹیز اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے ایک یکساں طریقہ کار کے اطلاق کا فیصلہ ہے۔ عرب نیوز کے مطابق گذشتہ ہفتہ ریاض میں کمیٹی برائے ڈینس آف ایڈمیشن اینڈ رجسٹریشن کے ایک غیرمعمولی اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت جی سی سی طلباء کو بھی یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے جو یونیورسٹیز اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے کے خواہاں ہوں گے۔