صدر یوپی کانگریس راج ببر مستعفی

لکھنؤ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں لوک سبھا چناؤ میں کانگریس کے ناقص مظاہرے کے تناظر میں اسٹیٹ پارٹی کے صدر راج ببر نے اپنا استعفیٰ راہول گاندھی کو بھیج دیا ہے۔ پارٹی کی اسٹیٹ یونٹ کے ترجمان راجیو بخشی نے یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ راج ببر نے پارٹی کے مظاہرے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ اُنھوں نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ نتائج یوپی کانگریس کے لئے مایوس کن ہیں۔